اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے علماء مخصوصا اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جنرل کمیٹی کے رکن، مدرسہ علمیہ امام محمد باقر علیہ السلام کے سربراہ اور شیعہ فیڈریشن جموں کے سرپرست اعلی حجۃ الاسلام و المسلمین سید مختار حسین جعفری نے مرحوم آیت اللہ محمد مہدی آصفی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔ اس پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ مرحوم کے جانے سے اسلام کے اندر ایسا خلا پیدا ہوا ہے جسے کوئی بھر نہیں سکتا۔ انہوں نے مرحوم کی بعض گراں قیمت کتابوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی جن کتابوں کا اردو میں ترجمہ کرنے کا شرف حاصل ہوا وہ نایاب گوہر ہیں۔ انہوں نے اس جلیل القدر شخصیت کی رحلت پر رہبر انقلاب اسلامی، مراجع عظام اور مرحوم کے پسماندگان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت و ان کے علو درجات کے لیے دعا کی ہے۔
واضح رہے کہ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی اعلی کونسل کے رکن آیت اللہ مہدی آصفی گزشتہ روز جمعرات کو دار دنیا سے انتقال کر گئے مرحوم کے تشییع جنازہ کے مراسم آج قم میں نماز جمعہ کے بعد انجام پائے جبکہ ان کی تدفین کے مراسم نجف اشرف میں انجام پائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲